ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / وزیر اعظم کی ممبران پارلیمنٹ کو سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کی صلاح

وزیر اعظم کی ممبران پارلیمنٹ کو سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کی صلاح

Wed, 29 Mar 2017 20:19:41  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش، اتراکھنڈ میں ملی شاندار کامیابی کے ساتھ ہی گوا اور منی پورسمیت ان چاروں ریاستوں میں بی جے پی کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد ہی وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے روبرو ہوکر ان کے حلقے میں چل رہے ترقیاتی کاموں اور مرکزکے منصوبوں کی معلومات لے رہے ہیں۔اسی ترتیب میں وزیر اعظم نے بہار کے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی سرگرمی بڑھائیں۔بدھ کو اپنے سرکاری رہائش گاہ 7لوک کلیان مارگ پر وزیر اعظم نے بہار کے ساتھ ہی آسام، مغربی بنگال، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ اور دہلی کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ صبح ناشتے کی میز پر ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران انہوں نے ممبران پارلیمنٹ سے اپنے اپنے علاقے کے ترقیاتی کاموں، مرکزی اسکیموں کی ان کے علاقے میں صورت حال جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے ممبران پارلیمنٹ کو کہا کہ وہ علاقے میں پسماندہ اور استحصال زدہ طبقے کے لوگوں کو مرکزی اسکیموں کا فائدہ دلانے کو یقینی بنائیں۔اس کے بعد وزیر اعظم 30؍مارچ کو مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ اور 31؍مارچ کو جھارکھنڈ، اڑیسہ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔


Share: